پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

ڈرامہ’’ آس پاس ‘‘ کی مقبولیت میں اضافہ

لاہور:(اشفاق حسین)ڈائریکٹر محمد افتخار افی کے ایک اور ڈرامے نے شاندار کامیابی حاصل کرلی جس کی مقبولیت میں بہت تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

محمد افتخار افی کی ڈائریکشن میں بنایا گیا ڈرامہ”آس پاس” یکم رمضان المبارک سے نشر کیا جارہا ہے جس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں صاحبہ ریمبو اور ان کا بیٹا احسن افضل خان پہلی بار ایک ساتھ کام کررہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں لائبہ خان،علی انصاری،نین سکھ،نمرہ شاہد،سیفی حسن،صبا فیصل اور ثمینہ احمد سمیت بہت سے دیگر فنکار شامل ہیں۔

اس ڈرامے کو سیوتنھ اسکائی نے پروڈیوس کیا یے جس کی رائٹر ٹمرہ بخاری ہیں۔”آس پاس”میں دیگر فنکاروں کے ساتھ ساتھ لائبہ خان کی پرفارمنس بہت زیادہ پسند کی جارہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button