انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ گل رحمٰن افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک

دہشت گرد گل رحمٰن مجید بریگیڈ کا ٹرینر اور آپریشنل کمانڈر،سکیورٹی فورسز، عوام،چینی باشندوں پر حملوں میں ملوث تھا:ذرائع

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ اور فتنۃ الہندوستان کا دہشت گردگل رحمٰن عرف استاد مرید افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔ذرائع کے مطابق کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)کی ذیلی دہشت گرد تنظیم مجید بریگیڈ کا کمانڈر اور جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں مارا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گل رحمٰن کی ہلاکت افغان صوبہ ہلمند میں 17 ستمبر کو ہوئی۔دہشت گرد کمانڈر کی ہلاکت اس بات کا ایک اور ثبوت ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کےخلاف دہشت گردی کیلئے استعمال ہو رہی ہے۔ذرائع کے مطابق گل رحمٰن فتنۃ الہندوستان (مجید بریگیڈ)کا ٹرینر اور آپریشنل کمانڈر تھا اور پاکستانی سکیورٹی فورسز ، چینی باشندوں، پاکستانی عوام اور مختلف اداروں پر حملوں میں ملوث تھا۔

فتنۃ الہندوستان نےجعفر ایکسپریس، کراچی میں چینی قونصلیٹ ،گوادر میں پرل کانٹی نینٹل ہوٹل،خضدار سکول بس دھماکہ، کراچی میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ پر خود کش دھماکہ، پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملہ اور کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر دہشت گردی کی کارروائیاں کیں۔یاد رہے کہ امریکہ مجید بریگیڈ کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے چکا ہے، پاکستان اور چین نے مجید بریگیڈ کو اقوام متحدہ کی دہشت گرد فہرست میں ڈالنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button