لاہور: (بیوروچیف) پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا بھیس بدل کر جنرل ہسپتال کا دورہ کیا۔مریم اورنگزیب عام شہری کے طور پر ہسپتال آئیں، ماسک پہن کر مختلف وارڈز میں گئیں اور انہو ں نے ہسپتال کی ایمرجنسی کا بھی معائنہ کیا، ایمرجنسی میں صفائی اور علاج معالجے کی صورتحال تسلی بخش پایا۔
ادویات کی مفت فراہمی کا وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا آڈیو پیغام بھی سپیکر پر جاری تھا۔ہسپتال میں تمام مریضوں کو ادویات کی مفت فراہمی جاری تھی، ہسپتال میں ادویات کی عدم فراہمی پر ہیلپ لائن پر کال کرنے کا اعلان بھی جاری تھا ۔
مریم اورنگزیب نے میڈیکل، گائنی وارڈز اور لیبر روم کا بھی معائنہ کیا اور انہو ں نے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کے لواحقین سے بھی بات چیت کی۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فریاد حسین کے مطابق سینئر وزیر آدھے گھنٹے تک ایمرجنسی میں موجود رہیں اور انہوں نے مختلف یونٹس کا خود جائزہ لیا۔



