انٹر نیشنلتازہ ترینفن اور فنکار

مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز تقریر،اداکار متھن چکروتی کیخلاف 3مقدمات

نئی دہلی(ویب ڈیسک ) بالی ووڈ سٹار اور بی جے پی رہنما متھن چکرورتی کے خلاف اب تک پولیس میں تین شکایات درج ہو چکی ہیں۔ کچھ دن پہلے انڈین ریاست مغربی بنگال میں بی جے پی کے ایک اجلاس میں تقریر کے دوران انھوں نے کہا تھا کہ انھیں کاٹ کر زمین میں گاڑ دو۔متھن چکرورتی نے یہ واضح نہیں کیا کہ انھوں نے کس کو کاٹنے کا کہا لیکن اس سے پہلے ایک جملے میں متھن چکرورتی ہندوں اور مسلمانوں کی بات کر رہے تھے۔

ایجنسی کے مطابق متھن چکرورتی نے یہ تقریر گزشتہ ہفتے بی جے پی کے ریاستی صدر سکانت مجمدار سمیت پارٹی کے سرکردہ لیڈروں کی موجودگی میں ممبران کی بھرتی مہم میں کی تھی۔متھن چکرورتی کی تقریر کے خلاف پیر کو دو ایف آئی آر درج کی گئی تھیں اور مقامی لوگوں نے منگل کو کولکتہ پولیس سٹیشن میں بھی ایک تحریری شکایت درج کرائی۔اپنی تقریر میں متھن چکرورتی نے گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں مغربی بنگال میں پارٹی کے خراب نتائج کے بارے میں بات کرنا شروع کی۔اس کے بعد انھوں نے کہا کہ یہاں جلد ہمارا راج ہو گا جو کچھ بھی کرنا ہوگا، ہم کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button