پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

نارووال:مبینہ پولیس مقابلے میں 3خطرناک ڈاکو ہلاک

ہلاک ڈاکو ریکارڈ یافتہ، بچوں سے زیادتی سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے:پولیس

نارووال:(نمائندہ سی این این اردو) نارووال میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3خطرناک ڈاکو مارے گئے۔ نارووال پولیس کے مطابق سب انسپکٹر جنید الرحمٰن انچارج شکر گڑھ سرکل سی سی ڈی نارووال ٹیم کے ساتھ مجرم کی گرفتاری کیلئے اخلاص پور جارہے تھے جب وہ بدوال موڑ جنگل کے قریب پہنچے تو 4ڈاکو واردات کی نیت سے کھڑے تھے اور انہوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی اور جنگل میں داخل ہو گئے۔

پولیس نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی، بعد ازاں جنگل میں جا کر دیکھا تو دو زخمی ملزم اسلحہ سمیت پڑے تھے جو بعد ازاں دم توڑ گئے، دیگر دو فرار ہو گئے۔

ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت اسد اعجاز ولد محمد یعقوب اور ایم شاہد عرف بھالی کے ناموں سے ہوئی۔دونوں خطرناک ڈاکو اور ریکارڈ یافتہ تھے۔ دوسرے واقع میں آئی پی محمد اکرم صدر سرکل سی سی ڈی نارووال ٹیم کیساتھ اشتہاری مجرم کی گرفتاری کیلئے براستہ ننگل جمشید روڈ جا رہے تھے کہ اس دوران تین مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔

پولیس نے دفاع میں گولی چلائی اور ایک زخمی ریاست علی ولد مقبول کو پکڑ لیا، ملزم کم عمر بچوں کے ساتھ زیادتی اور جنسی استحصال کے متعدد واقعات میں ملوث تھا، اسے ڈی ایچ کیو نارووال لے جایا گیا تاہم وہ دم توڑ گیا۔ اس کے دونوں ساتھی فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کیلئےسرچ آپریشن جاری ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button