انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین
نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جنیوا پہنچ گئے
مریم ٹھیک ہیں، جنیوا سے واپسی پر بات کرونگا، سابق وزیر اعظم
جنیوا، لندن (ویب ڈیسک )صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز جنیوا پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف جنیوا میں تین سے چار روز قیام کریں گے، قیام کے بعد نواز شریف واپس لندن آئیں گے، سابق وزیر اعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب جنیوا میں اپنے گلے کا معائنہ کرائیں گی اور اپنا علاج مکمل کرا کر نواز شریف کے ہمراہ لندن پہنچیں گی۔ اس سے قبل نواز شریف جنیوا جانے کیلئے روانہ ہوئے تو لیگی کارکن اپنے قائد کو الوداع کہنے کیلئے کئی گھنٹے پہلے ہی ایون فیلڈ پہنچ گئے تھے۔ اس موقع پر صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ جنیوا جا رہا ہوں، واپس آکر بات کروں گا۔ مریم نواز کی صحت سے متعلق بتایا کہ وہ ٹھیک ہے۔



