بلاگپاکستانتازہ ترینتعلیم/ادبفن اور فنکار

حلقہ ارباب ذوق کا اجلاس،پروین شاکر، ادا جعفری، فہمیدہ ریاض کو خراج عقیدت پیش

فاطمہ مہرو، زیب النساء واثق، کرن منتہیٰ، ماہِ نو، اصباح نومینا، ایمن چاغی اور انفال رفیق کی شاعری پر دادا

 

 

لاہور:(شہزادفراموش) حلقہ ارباب ذوق کے رواں سیشن کا تیرہواں اجلاس پاک ٹی ہاؤس میں حمیدہ شاہین کی زیر صدار ت ہوا۔جوائنٹ سیکرٹری شہزاد فرامو ش نے گزشتہ اجلاس کی کارروائی پیش کی۔

خصوصی اجلاس ادا جعفری، پروین شاکر، فہمیدہ ریاض، نسرین انجم بھٹی اور ثمینہ راجہ کو ٹریبیوٹ تھا جس کا دوسرا سیشن ”ہوائے تازہ“ کے عنوان سے تھا ۔

نوجوان شاعرہ فاطمہ مہرو، زیب النساء واثق، کرن منتہیٰ، ماہِ نو، اصباح نومینا، ایمن چاغی اور انفال رفیق نے کلام سنایا اور داد سمیٹی۔

عنبرین صلاح الدین نے پانچوں نامور شاعرات پر اپنا مضمون”عورت شاعر، شناخت اور روایت“ پیش کیا۔

 

انہوں نے مذکورہ شاعرات کو خراج عقیدت پیش کیا اور تانیثیت، نسائیت اور پدرسری جبر پر بھی بات کی اور مذکورہ شاعرات کی شاعری سے حوالے بھی دیئے۔

صدر نے کہا کہ خواتین میں نقاد کم رہی ہیں،اس حوالے سے ہمیں عنبرین صلاح الدین سے امید لگا لینی چاہیے۔انہوں نے ہوائے تازہ کے جھونکوں کو بھی خوش آئند قرار دیا۔

 

بعد ازاں سیکرٹری آفتاب جاوید نے مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور حمیدہ شاہین،عنبرین صلاح الدین خفرح رضوی اور شاعرات نے نسرین انجم بھٹی کی تصویر کو ٹی ہاؤس کے ناموروں میں جگہ دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button