انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینکاروبار

جیکو لیبر کیمپ شارجہ میں نیشنل بینک اور الانصاری ایکسچینج کے زیر اہتمام محنت کشوں کیلئے رنگا رنگ تقریب

پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے سینئر وائس چیئر مین سید سلیم اختر مہمان خصوصی تھے ، محنت کشوں میں انعامات تقسیم کئے

شارجہ (حافظ زاہد علی)نیشنل بینک آف پاکستان اور الانصاری کے زیر اہتمام شارجہ میں مقیم ورکرز کیلئے قانونی ذرائع سے رقوم کی منتقلی بارے آگاہی مہم تقریب میں ورکرز کی کثیر تعداد میں شرکت کی اور قانونی ذرائع سے رقوم کی منتقلی بارے تفصیلات آگاہی حاصل کی ۔

رنگا رنگ تقریب میں نیشنل بینک کے مارکیٹنگ ہیڈ راشد الاسلام اور الانصاری ایکسچینج کے سردار وسیم نے محنت کشوں کو رقوم بھیجنے بارے آگاہی دی

نیشنل بینک آف پاکستان اور الاانصاری ایکسچینج کے زیر اہتمام رقوم کی منتقلی بارے یہ منفرد پروگرام تھا جس میں ورکرز نے شرکت کی اور نہ صرف بذریعہ قرعہ اندازی پیش کیا قیمتی انعامات حاصل کئے بلکہ وطن عزیز میں قانونی ذرائع سے رقوم بھیجنے کا اعاد ہ بھی کیا تقریب میں نیشنل بینک آف پاکستان متحدہ عرب امارات کے ہیڈ آف مارکیٹنگ راشد الاسلام نے مہمانوں کو خوش آمدید کیا ۔

قانونی ذرائع سے رقوم بھیجنے کے حوالے سے آگاہی مہم جاری رہنی چاہئے ، سید سلیم اختر ، راشد الاسلام

جبکہ سردار وسیم نے اپنی پراڈکٹ اور ادارے کیطرف سے دی جانے والی سہولیات سے ورکرز کو آگاہ کیا تقریب کے مہمان خصوصی بزنس کونسل شارجہ کے وائس چیئر مین سید سلیم اختر نے جیتنے والے خوش نصیبوں میں انعامات تقسیم کئے اور اس امر کا اظہار کیا کہ نیشنل بینک آف پاکستان جس طرح ورکرز کی عزت افزائی کی ہے اور ان کے لئے آگاہی تقریب کا اہتمام کیا ہے وہ قابل فخر ہے اس طرح کا یہ پہلاپروگرام ہے جو کہ شارجہ میں انعقاد پذیر ہوا ہے اور محنت کشوں کو قانونی ذرائع سے رقوم بھیجنے کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے اور اس کی اہمیت اور افادیت بتائی گئی ہے ۔

فنکاروں کی شاندار پرفارمنس ، محنت کشوں کو بذریعہ قرعہ اندازی قیمتی انعامات دیئے گئے

سید سلم اختر نے کہا کہ بہت ضروری ہے کہ ورکرز کو ہر شعبہ میں اہمیت دی جائے قانونی ذرائع سے رقوم بھیجنا نہ صرف محفوظ طریقہ ہے بلکہ پاکستان کی ترقی کیلئے بھی یہ اقدام بڑا ضروری ہے کہ ہم ہنڈی اور حوالے کا قلع قمع کریں اور قانونی ذرائع سے بھی ذر مبادلہ پاکستان بھجوائیں تقریب میں محنت کشوں کو انعامات بھی دیئے گئے اور شریک مہمانوں نے اس اقدام کو سراہا معروف گلوکار منور ساز بینڈ نے بھی اپنی شاندار پرفارمنس پیش کر کے حاضرین کے دل موہ لئے نیشنل بینک آف پاکستان کے اسد ملک الاانصاری ایکسچینج کے سردار وسیم اور دیگر نے بھی شاندار پروگرام کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button