پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریںکاروبار

وزیر اعظم کا زرعی ایمرجنسی کے نفاذکا اعلان ڈرامہ :کسان بورڈ

فیصل آباد: (ویب ڈیسک )کسان بورڈپاکستان کے مرکزی صدرسردارظفرحسین خاں نے وزیراعظم کی طرف سے زرعی ایمرجنسی کے نفاذکے اعلان کوڈرامہ بازی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ایک طرف وزیراعظم زرعی ایمرجنسی کااعلان کررہے ہیں تو دوسری طرف سیلاب متاثرین کو صرف بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے آئی ایم ایف کی اجازت کاانتظارکرہے ہیں۔

حکمران اگرواقعی سنجیدہ ہیں توفوری طورپرکسانوں کواگلی فصل کی کاشت کیلئے منظورشدہ اقسام کے بیج اور دیگر زرعی مداخل کی مفت فراہمی کو یقینی بنائیں، کاشت کاروں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔ متاثرہ لوگوں کو اگلے چھ ماہ تک بجلی کے بل معاف کیے جائیں۔

سرکاری امداد کی شفاف بنیادوں پر تقسیم کویقینی بنانے کیلئے غیرسیاسی لوگوں پر مشتمل کمیٹیاں بنائی جائیں ۔انہوں نے کہاکہ کسانوں کو اپنی زندگیوں سے زیادہ اپنے جانوروں مال مویشیوں کا بھی خیال ہے، مال ڈنگر انسانوں کی طرح بھوکے پیاسے اور بیماریوں کاشکارہو رہے ہیں۔

سیلاب زدہ علاقوں میں جانوروں کے چارہ کی شدیدقلت ہے،حکومت جانوروں کیلئے چارہ کی فراہمی کو یقینی بنائے۔متاثرہ علاقوں میں انفراسٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے اور نکاسی آب بڑا مسئلہ ہے۔ بحالی کے اقدامات کے دوران سب سے پہلے تباہ شدہ پلوں کی تعمیر اور آبادیوں سے پانی کی نکاسی کا بندوبست کیا جائے۔ حکمران فضائی دوروں کی بجائے زمین پر آئیں اور لوگوں کے مسائل حل کریں ۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں متاثرین کی بحالی کے لیے بھی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا آغاز کریں۔ سیلابی علاقوں میں تعفن پھیلنے کی وجہ سے ڈینگی، ملیریا، ہیضہ اور دیگر خطرناک بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں، لوگوں کو ادویات میسر نہیں اور طبی عملہ کی شدید کمی ہے۔ بچوں اور حاملہ خواتین کے لیے تمام علاقوں میں میڈیکل کیمپ بنائے جائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button