پاکستانتازہ ترینکاروبار

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

اسلام آباد:(کامرس رپورٹر) پیٹرولیم مصنوعات 16ستمبرسے 4روپے 79 پیسے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ہے ،اس مقصد کیلئے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق انڈسٹری نے ابتدائی ورکنگ تیار کر لی۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول ایک روپے 54پیسے فی لیٹر،ڈیزل 4روپے 79پیسے فی لیٹر‘ مٹی کا تیل 3روپے 6پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل 3روپے 68 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا 15ستمر کو حتمی ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کوبھجوائے گا۔پیٹرولیم ڈویژن اور وزرات خزانہ لیوی ٹیکسز کے مطابق ورکنگ وزیراعظم کوبھجوائیں گے۔وزیراعطم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری دیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button