پاکستانتازہ ترینکاروبار

وفاقی بجٹ آج پیش ،اہم نکات سامنے آگئے

اسلام آباد:(نمائندہ سی این این اردو)وفاقی حکومت مالی سال 2025-26 کے لیے وفاقی بجٹ آج پیش کرے گی۔ وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب قو می اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ کی تیاری مقررہ نظام الاوقات کے مطابق بھرپور انداز میں جاری رہی جس میں تمام متعلقہ وزارتوں، محکموں اور شراکت دار اداروں کے ساتھ قریبی روابط اور بین الادارہ جاتی ہم آہنگی کو یقینی بنایااور شفافیت، مشاورت اور شمولیت کو بنیادی اصولوں کے طور پر اپنایاگیا۔

آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے اہم نکات سامنے آگئے، قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے 8207 ارب مختص کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دفاع کے لیے2550 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، حکومتی نظام چلانے کے اخراجات کے لیے971 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پنشنز کی ادائیگی کے لیے1055 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، سبسڈیز کی مد میں 1186ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

گرانٹس کی مد میں 1928 ارب روپے رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے جبکہ ترقیاتی بجٹ کے لیے ایک ہزار روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر ٹیکس وصولی کا ہدف 14131ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے، نان ٹیکس ریونیو کا ہدف 5167 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

فیڈرل گروس ریونیو کا ہدف 19298 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے جبکہ صوبوں کو محاصل کی منتقلی کا تخمینہ 8206 ارب روپے ہوگا، نیٹ فیڈرل ریونیو 11072 ارب روپے رہنے کا تخمینہ ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button