عوام کو آن لائن لوٹنے کا فراڈیوں کا نیا طریقہ’’ واردات‘‘
سی این این اردوڈاٹ کام عوام کوبچانے کا اور رقوم کی واپسی کاطریقہ سامنے لے آیا،تفصیلات جاری
لاہور:(سید ظہیر نقوی)ملک اوربیرون ملک سے پاکستان کےمختلف شہروں اوردیہات میں موبائل فون کے ذریعے فراڈ کی نئی خوفناک قسم سامنے آگئی۔خواتین اور مرد فراڈیئے پہلے کسی نمبر سے آپ کے اکائونٹ میں حقیقتاًپیسے بھیجے جاتے ہیں اور پھر آپ کوفون کرکے کہتے ہیں کہ غلطی سے آپ کے اکائونٹ میں پیسے ٹرانسفر ہو گئے ہیں آپ مہر بانی کر کے وہ پیسے میں مجھے واپس کر دیں ۔

اگلے مرحلے میں فراڈیئے گروہ کے ارکان آپ کو لالچ بھی دیتے ہیں کہ آپ اس میں سے 10 ہزار یا 20ہزار یہاں تک کے آپ کو 50 ہزار کی آفر کر تے ہیں کہ آپ اس میں سے یہ پیسے رکھ لیں اور باقی پیسے مجھے واپس سینڈ کر دیں۔

یہ سب سے خطرناک مرحلہ ہوتا ہے جس میں آپ اگر اس کو پیسے واپس کر یں گے تو آپ پھنس جائیں گے کیونکہ اس شخص نے وہ پیسے کسی تیسرے بندے سے فراڈ کر کے وہ پیسے آپ کے اکائونٹ میں ٹرانسفر کرائے ہوتے ہیں ۔

جب آپ فراڈیئے گررہ کو پیسے واپس ٹرانسفر کرتے ہیں تو وہ بندہ جس نے فراڈ کیا ہوتا ہے اس کے پاس ثبوت کے طور پر آپ کا نمبر اور بائیوڈیٹا ہوگا جس کے ذریعے وہ آپ کو ٹریس کرواکر پکڑوا دے گا اور آپ کو وہ پیسے اس کو واپس کرنے پڑیں گے۔

لہذا خیال رکھیں کے اگر آپ کے اکائونٹ میں اس طرح پیسے آتے ہیں تو اس کو ہرگز واپس نہ کریں تاکہ آپ بعد کی پریشانی سے بچ سکیں۔

جاز کیش یاایزی پیسہ میں اگر فراڈ، اسکیمنگ یا غلط ٹرانزیکشن کی وجہ سے آپ کے پیسے چلے جائیں تو فوری اور مؤثر طریقہ کار یہ ہے،
جازکیش یا ایزی پیسہ سمیت دیگر نیٹ ورکس کی ہیلپ لائن پر اطلاع کریں۔
کمپنی والوں کو یہ معلومات دیں۔
آپ کا موبائل نمبر
رقم اور وقت
کس اکاؤنٹ/نمبر پر رقم گئی
واقعہ کی تفصیل
اورٹرانزیکشن بلاک/ریورس کی درخواست دیں۔
اکثر صورتوں میں اگر رقم ابھی استعمال نہ ہوئی ہو تو reversal ممکن ہوتا ہے،کمپنیوں کے پاس fraud dispute کے لیے خصوصی سیکشن ہے۔
آپIn-App Support → Help → Dispute / Fraud میں بھی درخواست درج کر سکتے ہیں۔
ایک اورطریقہ یہ ہے کہ سائبر کرائم میں رپورٹ کریں، CNIC کی تصویر،جازکیش،ایزی پیسہ سمیت کسی بھی کمپنی کے ذریعے بھجوائی گئی ٹرانزیکشن کا سکرین شاٹ، فراڈی شخص کا نمبر/اکاؤنٹ، چیٹ/میسیجز کے ریکارڈ کا اندراج کرائیں۔

پولیس میں درخواست (اگر رقم زیادہ ہو)
پولیس اسٹیشن میں درخواست برائے کارروائی / اندراج مقدمہ جمع کرا سکتے ہیں۔بینک کےپاس بھی Reversal Ruleہوتے ہیں،
اگر رقم غلط نمبر پر چلی گئی ہو یا فراڈی نمبر ابھی تک رقم نہیں نکال سکا تو کسی بھی کمپنی کاریورسل ایس اوپی موجود ہے،عمومی طور پر 24–72 گھنٹوں میں نتیجہ بتایا جاتا ہے۔
اہم بات
اگر آپ نے خود OTP یا PIN کسی کو بتایا ہو تو reversal مشکل ہوتا ہے، پھر بھی fraud claim فائل ہو سکتا ہے۔



