پاکستان جرنلسٹس فورم امارات کے زیر اہتمام متحدہ عرب امارات کے 53ویں یوم الاتحاد پر تقریب
عید الوطنی تقریب کا اہتمام پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں کیا گیا
تقریب میں پاکستان جرنلسٹس فورم کے عہدیداران واراکین کی شرکت
دبئی (حافظ زاہد علی سے )متحدہ عرب امارات کا 53واں قومی دن پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں منایا گیا جس کا اہتمام پاکستان جرنلسٹ فورم ، یو اے ای نے کیا ۔ تقریب میں پاکستان جرنلسٹس فورم کے عہدیداران طاہر منیر طاہر ، سعد یہ عباسی ، سہیل خاور ، حافظ زاہدعلی ، ارشد انجم ، کاشان تمثیل ، خالد محمود گوندل ، توقیر احمد اور پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں محمد احسن اور اشتیاق احمد نے شرکت کی ۔
امارات کے یوم الاتحاد پر کیک کاٹا گیا اور امارتیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا
اس موقع پر شرکائے تقریب نے متحدہ عرب امارات کے باسیوں کو امارات کے 53ویں قومی دن پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔ متذکرہ شرکائے تقریب نے کہا کہ 1971میں امارات کے قیام کا اعلان ہوتے ہی سب سے پہلے پاکستان نے امارات کی حیثیت کو تسلیم کیا اور امارات کے قیام کی مبارکباد دی ۔ جب سے متحدہ عرب امارات معرض وجود میں آیا ہے تب سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے آپسی تعلقات قائم ہیں جو دن بدن مضبوط ہو رہے ہیں ۔
دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لئے صحافی بھی اپنا مثبت کردار ادا کررہے ہیں جو لائق صد تحسین ہے ۔اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا ، یو اے ای کے باشندوں کو ان کے قومی دن پر مبارکباد دی گئی اور دونوں بردار ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید مضبوطی اورخوش حالی کے لئے دعا کی گئی ۔



