انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

فوجی مقاصد حاصل، ایران سے جلد نکل جائینگے، جے ڈی وینس

جنگ کو کچھ وقت جاری رکھا جائیگا تاکہ ایران دوبارہ خطرہ نہ بنے، امریکی نائب صدر

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ ہم نے فوجی مقاصد حاصل کر لئے، ایران سے جلد نکل جائیں گے۔ سوشل میڈیا پر انٹرویو میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ امریکہ اپنے زیادہ تر فوجی مقاصد حاصل کر چکا ہے، صدر ٹرمپ کا مقصد ایران کی حکومت کو شدید کمزور کرنا ہے۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ ایرانی حکومت کو طویل عرصے تک غیر موثر بنانا جنگ کا مقصد ہے، اس تنازع سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکی نائب صدر نے کہا کہ یہ عارضی ردعمل ہے۔
ہم ایران سے جلد نکل جائیں گے، تیل کی قیمتیں دوبارہ کم ہوجائیں گی۔ تاہم جنگ کے خاتمے کے حوالے سے انہوں نے یہ بھی کہا ہے جنگ کو ابھی کچھ وقت تک مزید جاری رکھا جائے گا تاکہ مستقبل میں دوبارہ ایران کسی کے لیے خطرہ نہ بن جائے اور پھر فوجی کارروائی کی ضرورت پیش نہ آئے۔
امریکی نائب صدر کے بقول ایران اب بھی جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے جس کے باعث امریکہ کے لیے ضروری ہے کہ اس کی جوہری اور جنگی صلاحیت کو محدود کیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button