پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

استعفیٰ مسترد، الیکشن پر سیاسی کمیٹی کا آج دوبارہ اجلاس،سلمان اکرم راجا

اڈیالہ:(ویب ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے استعفے کو مسترد کردیا۔

اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے اُن کا استعفیٰ ایک بار پھر مسترد کردیا۔

سلمان اکرم راجہ کی بانی چییرمین سے ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے اپنے گزشتہ روز کے فیصلے سے آگاہ کیا تاہم بانی چئیرمین نے سلمان اکرم راجہ کا استعفی منظور نہ کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کے حوالے سے سیاسی کمیٹی کی آج شام کو دوبارہ میٹنگ ہوگی، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور شبلی فراز ہی ہیں وہ عدالتوں میں اپنے مقدمات لڑ رہے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ قومی اسمبلی کیلئے محمود خان اچکزئی کا نام خان صاحب نے دہرایا ہے، بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کی روشنی میں سیاسی کمیٹی انتخابات کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button