پاکستانتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی

لیپ ٹاپ سکیم فیزٹو، طلبہ کی نادرا سے تصدیق کرانے کا فیصلہ

لیپ ٹاپ تقسیم کیلئے وزیراعلی سے باضابطہ منظوری کے بعد شیڈول جاری کیا جائےگا

لاہور:( بیوروچیف)پنجاب حکومت کی لیپ ٹاپ سکیم فیز 2کے حوالے سے لیپ ٹاپ سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دوسرے مرحلے میں شامل طلبہ کی تصدیق نادرا کے ذریعے کرائی جائے گی تاکہ صرف اہل اور میرٹ پر پورا اترنے والے طلبہ کو ہی سکیم کا فائدہ مل سکے۔

اجلاس میں طلبہ کی نادرا سے تصدیق کے اصولی فیصلے کی منظوری دی گئی تاہم لیپ ٹاپ تقسیم کے دوسرے مرحلے کے باقاعدہ آغاز کی تاریخ کا تعین نہیں کیا جا سکا۔سرکاری حکام مطابق لیپ ٹاپ کی تقسیم کیلئے وزیراعلی پنجاب سے سمری کے ذریعے باضابطہ منظوری حاصل کی جائے گی جس کے بعد شیڈول جاری کیا جائے گا۔

دوسری جانب محکمہ ہائر ایجوکیشن تاحال دوسرے مرحلے کا مکمل شیڈول تیار نہیں کر سکا جس کے باعث ہزاروں طلبہ بے چینی سے اعلان کے منتظر ہیں۔ذرائع کے مطابق ساہیوال ڈویژن میں پہلے مرحلے کے متعدد اہل طلبہ بھی اب تک لیپ ٹاپ حاصل نہیں کر سکے جس پر طلبہ نے جلد از جلد تقسیم کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے رواں سال لیپ ٹاپ سکیم کے دوسرے مرحلے میں ایک لاکھ طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، یہ سکیم میرٹ کی بنیاد پر طلبہ میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور تعلیمی سرگرمیوں کو بہتر بنانے کیلئے شروع کی گئی تھی۔گزشتہ سال شروع کیے گئے پہلے مرحلے میں 40ہزار سے زائد طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button