پاکستانتازہ ترینصحتعلاقائی خبریں

بچوں میں ایچ آئی وی کے کیسز میں اضافہ، تعداد 7ہزار سے متجاوز

62 ہزار زیرِ علاج مریضوں میں بچوں کا تناسب 12فیصد ہے: وفاقی وزارتِ صحت

لاہور:(بیوروچیف)پاکستان میں ایچ آئی وی سے متاثر بچوں کی تعداد تقریباً ساڑھے 7ہزار تک پہنچ گئی۔وفاقی وزارتِ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق ایچ آئی وی کے 62ہزار زیر علاج مریضوں میں بچوں کا تناسب تقریباً 12فیصد ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق سندھ بچوں میں ایچ آئی وی کا سب سے بڑا مرکز بن گیا ہے،صوبے میں ایچ آئی وی سے متاثرہ تقریباً 4ہزار 200بچے رجسٹرڈ ہیں۔

وفاقی حکومت نے یونیسیف،ورلڈ فوڈ پروگرام، ڈبلیو ایچ او اور نیوٹریشن انٹرنیشنل سے غذائی معاونت طلب کر لی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button