انٹر نیشنلتازہ ترینجرم-وسزا

چین: ووکیشنل سکول میں چاقو حملہ،8 افراد ہلاک، 17زخمی

بیجنگ(ویب ڈیسک ) چین کے ایک ووکیشنل سکول میں چاقو حملے میں8 افراد ہلاک اور 17زخمی ہوگئے۔ چینی میڈیا کے مطابق چاقو حملے میں ہلاکتوں کا واقعہ مشرقی جیانگسو صوبے کے ووکیشنل سکول میں پیش آیا۔ مقامی پولیس کے مطابق حملے میں 8افراد ہلاک اور 17زخمی ہوگئے۔ پولیس نے 21سالہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور نوجوان ووکیشنل سکول کا طالبعلم تھا جو کہ امتحان میں ناکامی اور ڈپلومہ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے مایوسی کا شکار تھا۔ اس کے علاوہ مبینہ طور پر وہ اپنے انٹرن شپ معاوضے سے بھی مطمئن نہیں تھا ۔ حکام کی جانب سے مقتولین اور زخمیوں کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ 3روز قبل ہی چین کی جنوبی صوبے گوانگڈونگ میں تیز رفتار گاڑی نے درجنوں لوگوں کو کچل دیا تھا جس سے کم از کم 35افراد ہلاک اور 43زخمی ہوگئے تھے۔ چینی پولیس نے گاڑی کے 62سالہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا تھا جس نے حادثے کے بعد چھریوں کے وار کرکے خود کو زخمی کرلیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق 62 سالہ ڈرائیور اپنی طلاق کے بعد ناخوش تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button