انٹر نیشنلتازہ ترین
ایرانی سپریم کورٹ کے باہر فائرنگ، 2 جج قتل،ایک زخمی
تہران:(ویب ڈیسک )ایران کے دارالحکومت تہران میں سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر فائرنگ کرکے 2 ججوں کو قتل ایک کو زخمی کردیا گیا حملہ آور نے خود کو بھی ہلاک کرلیا ۔
رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں 3 میں سے 2 جج شہید اور ایک زخمی ہو گیا،حملہ آور نے سپریم کورٹ کے باہر ججوں پر فائرنگ کرنے کے بعد خود کو بھی ہلاک کر لیا۔
سپریم کورٹ کے جج کا محافظ بھی زخمی ہوا ہے،تاحال ججوں کو قتل کیے جانے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی ہے۔عدلیہ نے جاں بحق ججوں کی شناخت آیت اﷲ محمد مغیثی اور علی رازنی کے ناموں سے کی،
حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والی ویب سائٹس نے ماضی میں کہا کہ محمد مغیثی ان لوگوں کے مقدمات سے منسلک تھے جو ان سیاستدانوں کے مطابق سیاسی قیدی تھے۔



