انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین
جنگ کے بعد بھی عالمی معیشت کوسنگین چیلنجز کا سامنا ہوگا، سربراہ آئی ایم ایف
مشرقِ وسطیٰ میں نیاتنازع عالمی معیشت کی مضبوطی کا امتحان لے رہا ہے، کرسٹالینا جارجیوا
ٹوکیو ( ویب ڈیسک) آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع عالمی معیشت کی مضبوطی کا امتحان لے رہا ہے، جنگ کے بعد بھیعالمی معیشت کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہوگا۔
آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے جاپان میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ جنگ کے دوران تیل اور گیس کی اہم تنصیبات کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والی جہاز رانی قریباً 90فیصد تک کم ہو گئی،60فیصد تیل اور 11 فیصد ایل این جی درآمدات آبنائے ہرمز سے آتی ہیں ۔
کرسٹالینا جارجیوا نے مزید کہا کہ جنگ طویل ہوگئی تو پالیسی سازوں کے لیے نئے چیلنج پیدا ہوں گے، تیل کی قیمتوں میں پہلے ہی 50فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔



