پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

پنجاب: رمضان پیکیج میں سرکاری افسروں کا فراڈ، مقدمہ درج

ملزموں نے 17چیک فراڈ کرکے کیش کرائے، 92موجود، رقم بھی برآمد

لاہور ( بیوروچیف ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے رمضان پیکیج میں سرکاری افسران کی جانب سے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عوام کیلئے دیئے جانے والے رمضان نگہبان پیکیج کے پیسے افسر خود ہڑپنے لگے، پولیس نے 2سرکاری ملازمین سمیت تین ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے کہا ہے کہ ملزم سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد رقم بھی برآمد ہوئی جو وہ کیش کروا چکا تھا۔
ایف آئی آر کے متن کی مطابق ملزمان نے 17چیک فراڈ کرکے کیش کروائے جبکہ 92چیک ابھی کیش نہ ہوئے تھے۔ اے سی شالیمار اور آر او صابر علی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ ہربنس پورہ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آٗفیسر ڈاکٹر رضوان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ رمضان پیکیج کے تحت مستحق افرادکو فی کس 10ہزار کے بینک ڈرافٹ ملنے تھے، ملزمان نے یہ چیک مستحق افراد تک پہنچانے کی بجائے خود ہڑپ کرنے کی کوشش کی، ملزمان میں سرکاری ملازمین حافظ عبدالرحمان، معظم علی شامل ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ میں مصور علی نامی شخص کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button