قلعہ دیدار سنگھ میں ڈاکوئوں نے نوجوان زخمی کرکے سات لاکھ چھین لئے
گوجرانوالہ(ویب ڈیسک ) جھنگ،قلعہ دیدار سنگھ : گوجرانوالہ میں پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے ۔ مبینہ پولیس مقابلہ تھانہ اروپ کے علاقے علی پور چوک میں ہوا ۔ پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے علی پور چوک ناکہ پر 2موٹر سائیکلوں پر سوار4نامعلوم افراد کو مشکوک جان کر روکا تو ملزمان نے سیدھی فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ کی گئی ۔ کچھ دیر بعد فائرنگ رک گئی ۔ پولیس نے دیکھا کہ ملزم علی رضا اور تنویر عرف تیرو اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں سے مارے گئے ۔ ان کے 2 ساتھی فرار ہو گئے۔ لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں ۔ شناخت نہیں ہوسکی ۔جھنگ میں موچیوالا کے علاقہ وجھلانہ موڑ کے قریب پولیس مقابلے میں ملزم محمد احمد اپنے ساتھی محسن کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا جسے گرفتار کر لیا گیا ۔ قلعہ دیدار سنگھ میں حافظ آباد روڈ پر ڈاکوں نے بنک سے پیسے لیکر جانیوالے نوجوان عامر سے 7 لاکھ روپے چھین لی، مزاحمت پر ٹانگوں میں فائر مار کر زخمی کر دیا، عامر کی 24 نومبر کو شادی تھی ۔ زخمی ک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔



