پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

ہائیکورٹ:پانی ضائع کرنیوالی سوسائٹیوں کے دفاتر سیل، 5لاکھ تک جرمانے کاحکم

دیہات میں بھی واٹر ایمرجنسی ہونی چاہئے،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کی تجویز،پاکستان اور پنجاب بار کونسل کے رولز آف بزنس میں ترمیم کیخلاف دلائل طلب

لاہور(بیوروچیف) لاہور ہائیکورٹ نے پانی کے ضیاع پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے پانی ضائع کرنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کیخلاف کارروائی کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے پانی کا ضیاع روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔

جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کیلئے ایک ہی نوعیت کی مختلف درخواستوں پر سماعت کی اورباور کرایاپانی کا ضیاع روکنے کیلئے کریک ڈاؤن کی ضرورت ہے،پانی ضائع کرنے والی سوسائیٹیوں کے دفاتر سیل، ان کیخلاف مقدمات درج اور پانچ لاکھ تک جرمانہ کرنے کی ہدایت کی جبکہ ایل ڈی اے کو اُن عمارتوں کے نقشے منظور کرنے سے روک دیا جن میں پانی کا ری سائیکلنگ سسٹم نہیں۔

عدالت نے تشویش کا اظہار کیا کہ لاہور میں پانی کی سطح کم ہو رہی ہے،دیہات میں بھی واٹر ایمرجنسی ہونی چاہئے،عدالت نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایف آئی آر کی بجائے بھاری جرمانوں کی تجویز دیدی اور پی ایچ اے کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان بار کونسل اور پنجاب بار کونسل کے رولز آف بزنس میں ترمیم کیخلاف درخواستوں پر فریقین کے وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کر لیا،جسٹس حسن نواز مخدوم نے درخواستوں پر سماعت کی۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button