پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

مریم نواز کیخلاف نامناسب زبان کا الزام، وائرل چاچا رہا

لاہور:(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی)وزیر اعلیٰ مریم نواز سمیت اعلیٰ شخصیات کیخلا ف نامناسب زبان استعمال کرنے والے بزرگ شہری سے متعلق عدالت نے بڑا فیصلہ سنادیا۔

ساجد نامی بزرگ شہری کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف نامناسب زبان استعمال کرنے کے معاملے کی سماعت ماڈل ٹاؤن کچہری لاہور میں ہوئی، جس میں عدالت نے بزرگ شہری ساجد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔

سماعت کے موقع پر پولیس نے بزرگ شہری کو گرفتار کرکے ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کیا، جہاں عدالت کے حکم پر پولیس نے بزرگ شہری کی ہتھکڑیاں کھول کر رہا کردیا ۔

کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی ۔ واضح رہے کہ ساجد نامی شہری کے خلاف تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button