فیصل آباد: شادی پر جانیوالے 4افراد فائرنگ سے قتل،2زخمی
مقتولین میں علیم شاہد ، صنم سلطان، شاہزیب ، عبدالسلام شامل، عتیق ، سیف زخمی ہو گئے،پولیس نے واقعہ کو دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ قرار دیدیا
فیصل آباد( نمائندہ سی این این ڈاٹ کام ) فیصل آباد کے نواحی علاقہ میں شادی پرجانے والے4افرادکودیرینہ دشمنی پرفائرنگ کرکے قتل کردیاگیاجبکہ2افرادزخمی بھی ہوگئے ۔
پولیس نے واقعہ کو دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے تھانہ صدر جڑانوالہ کےعلاقہ 115گ ب نزد بوٹے والی جھال کے قریب ستیانہ بنگلہ کی نامور سماجی شخصیت32سالہ میاں علیم شاہد المعروف علیم سنیارا اور 30سالہ صنم سلطان المعروف صنم سنیارا کو شادی کی تقریب پر جاتے ہوئے راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے ساتھیوں شاہزیب اور عبدالسلام سمیت قتل کردیا ۔
فائرنگ کی زد میں آنے والے دو افراد عتیق طفیل اور سیف الرحمن شدید زخمی ہو گئے جن کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
آر پی او فیصل آباد نےواقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی۔
پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس پی جڑانوالہ، ڈی ایس پی اور انویسٹی گیشن ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دیں۔



