پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

کراچی:گاڑی کی ٹکر،2موٹرسائیکل سوار جاں بحق

کراچی:(ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں لگژری گاڑی کی ٹکر سے2موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگئے ،مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگادی۔

مسکن چورنگی کے قریب تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری ،ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس کے بعد شہری مشتعل ہوگئے اور گاڑی کو آگ لگادی، اس دوران گاڑی کا ٹینک دھماکے سے پھٹ گیا۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا تاہم آتشزدگی کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئی، پولیس نے ڈرائیور کو موقع پر ہی حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب، کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

لیاری چاکیواڑہ میں فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی ہوئے جن کی شناخت 17 سالہ عبد القدوس اور 25 سالہ سعید شاہ کے نام سے ہوئی۔

ناظم آباد پاپوش نگر قبرستان کے قریب فائرنگ سے خاتون زخمی ہوئیں جب کہ لانڈھی میں بھی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا، تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button