پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

لاہورہائیکورٹ : منشیات کے مقدمے میں آئی جی پنجاب طلب

لاہور:( ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کے ایک مقدمے میں آئی جی پنجاب کو 4فروری بروزبدھ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ملزم سفیر عرف کاکا کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

عدالت کو بتایا گیا ملزم کے خلاف تھانہ سول لائن منڈی بہائوالدین میں 1120 گرام ہیروئن برآمدگی کا مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ انکوائری کے متعلق کیا ثبوت ہیں۔ وکیل نے بتایا اے آئی جی انسپکشن کے تین لیٹرزمیں ایس ایچ او سمیت 8 اہلکاروں کو قصوروار قرار دیا گیا۔

عدالت نے اے آئی جی انسپکشن سے مکالمہ کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا یہ لیٹر انہی کی جانب سے لکھا گیا ہے ، انہوں نے تصدیق کی کہ یہ لیٹر انہوں نے ہی تحریر کیا۔عدالت نے سوال اٹھایا کہ کیا ضلع کی سطح کی انکوائری میں آئی جی پنجاب کو جھوٹے مقدمے سے متعلق درخواست دینے والی مدعیہ کو طلب کیا گیا تھا۔

اے آئی جی انسپکشن نے جواب دیا پولیس کے مطابق مدعیہ کو بلایا گیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئیں اور انہیں زبانی طور پر طلب کیا گیا تھا۔عدالت نے ریمارکس دیئے اتنی بڑی انکوائری کرنے کے بعد محض زبانی طلبی کی بنیاد پر انکوائری کو کیسے واپس لیا جا سکتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button