بینک آف خیبر کے زیر اہتمام القوز دبئی میں زر مبادلہ بھجوانے کے حوالے سے تقریب
سینئر وائس پریذیڈنٹ آصف شہزاد کی خصوصی شرکت ، کیک بھی کاٹا
دبئی (حافظ زاہد علی)دبئی القوز میں بینک آف خیبر کی جانب سے محنت کشوں کو قانونی ذرائع سے زرمبادلہ پاکستان بھجوزانے کے حوالے سے ایک آگاہی سیمینا ر کا کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان سے آئے بینک آف خیبر کے سینئر وائس پریذیڈنٹ اور ہیڈ آف ٹرانزکشن آصف شہزاد نے خصوصی شرکت کی تقریب میں القوز میں واقع لیبر کیمپ میں موجود صوبہ خیبر پختون خواہ کے محنت کشوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
بنک آف خیبر تارکین وطن کو زرمبادلہ کے حوالے سے ہر ممکن سہولیات دے گا

مہمان خصوصی آصف شہزاد نے محنت کشوں سے خطاب کرتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ ہم اوورسیز میں رہتے ہوئے قانونی طور پر زر مبادلہ پاکستان بھیج کر ملکی معیشت کی مضبوطی میں اپنا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں انھوں نے کہا کہ کورپے اکاؤنٹ متعارف کرارہے ہیں اس میں آسانی سے اکائونٹ کھل سکتا ہے اور چیک بک بھی دے رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ بینک آف خیبر کے ذریعے زرمبادلہ بھیجنے والوں کو بہت ساری سہولیات بھی دیں گے ۔
پاکستان میں ہماری 300کے قریب برانچز ہیں ، محنت کشوں کو سہولیات دیں گے، اظہار خیال
آصف شہزاد نے کہابینک آف خیبر اسوقت برانچرز کے لحاظ سے وسیع نیٹ ورک رکھتا ہے ہماری تین سو کے قریب برانچرہیں یہ سرکاری بینک ہے اور اس میں 70فیصد سے زیادہ شیئر گورنمنٹ کا ہے جی سی سی میں کام کرنے والوں میں 40فیصد سے زیادہ پختون ہیں ہماری کوششیں ہے کہ پختون بھائیوں کو بینک آف خیبر کی طرف سے ہر قسم کی سہولیات فراہم کریں اس موقع پر محنت کشوں نے مہمان خصوصی کے ساتھ کیک کاٹا اور یقین دلایا کہ بینک آپ خیبر کے ذریعے رقوم کی منتقلی کو یقینی بنائیں گے ۔




