انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین
غزہ میں اسرائیلی حمایت یافتہ گینگ نے معروف صحافی صالح الجعفراوی کو شہید کر دیا
غزہ (ویب ڈیسک) غزہ میں اسرائیل نواز جرائم پیشہ گینگ نے معروف صحافی صالح الجعفراوی کو شہید کردیا۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق صالح الجعفراوی غزہ شہر کے علاقے صبرہ سے اسرائیلی فوج کے انخلا کے بعد تباہی و بربادی کی رپورٹنگ کرتے ہوئے اسرائیلی حمایت یافتہ گینگز کا نشانہ بنے۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2سال کے دوران اسرائیلی فوج کے ترجمان اور اسرائیلی سوشل میڈیا انلفوئنسرز کی جانب سے بارہا صحافی صالح الجعفراوی کو دھمکیاں دی گئی تھیں۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے بعد اسرائیل نواز گروہوں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے، ان گینگز پر الزام ہے کہ انہوں نے جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کے سات ساز باز کی۔



