پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

قصور:پسند کی شادی کا انجام،نوجوان عدالت کے باہر قتل

لاہور(بیوروچیف )قصور میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر عدالت کے باہر فائرنگ کر دی گئی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے خاتون کا شوہر جاں بحق ہو گیا۔

ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔فائرنگ خاتون کے بھائی نے کی جس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتول نوجوان وقاص کا تعلق نواہی گاؤں روشن بھیلا سے تھا، وقاص کے خلاف اغواء کا مقدمہ تھانہ شیخم میں درج کیا گیا تھا۔

پسند کی شادی پر لڑکی کے بھائی نے عدالت کے دروازے پر مقتول کو فائرنگ کر کے قتل کیا، لڑکی کی جانب سے عدالت میں اپنے خاوند وقاص کے حق میں بیان دینے پر بھائی نے فائرنگ کی۔

ڈی پی او عیسیٰ خاں سکھیرا کے مطابق ملزم عمران کی گرفتاری کے لئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جلد گرفتار کر لیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button