پاکستانتازہ ترینسپورٹس

پی ایس ایل 10کا 11 اپریل سے آغاز،فوج تعینات کرنے کی منظوری

لاہور:(سلمان حسین)وفاقی حکومت نے پی ایس ایل 2025 کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی ۔

وزارت داخلہ اور انسداد منشیات نے پاک فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ جس کے مطابق پی ایس ایل کے لیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے دستے تعینات ہوں گے ۔

پنجاب حکومت، اسلام آباد چیف کمشنر کی درخواست پر سیکیورٹی تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔ پی ایس ایل اور وومن ورلڈ کپ کوالیفائر ایونٹس کیلئے سکیورٹی انتظامات بھی فائنل کرلیے گئے۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کی تعیناتی کے لیے کابینہ ڈویژن،صوبائی حکومتوں اور چیف کمشنراسلام آباد نے وفاقی حکومت سے درخواست کی تھی، سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی انسداد دہشتگردی ایکٹ1997 کے تحت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویمن کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائیر 2025 کے لیے بھی پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی ہوگی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا، جس میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ایونٹ کے میچ کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے اور شائقین 37 دنوں میں کل 34 میچوں سے لطف اندوز ہوں گے۔

پاکستان سپر لیگ 10 کا فائنل 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل کا افتتاحی میچ 11 اپریل کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم افتتاحی میچ سمیت 11 میچوں کی میزبانی کرے گا جبکہ قذافی اسٹیڈیم 18 مئی کو ہونے والے فائنل سمیت 13 میچوں کی میزبانی کرے گا۔

کراچی اور ملتان 5،5 میچوں کی میزبانی کریں گے جبکہ پشاور میں 8 اپریل کو نمائشی میچ کا انعقاد کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button