پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

تھانہ کوتوالی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف شاندار کارروائی، منشیات کی بھاری کھیپ برآمد

لاہور،گوجرانوالہ(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی)تھانہ کوتوالی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف شاندار کارروائی عمل لاتے ہوئے منشیات کی بھاری کھیپ پکڑ لی۔ منشیات کی بھاری کھیپ لاہور سے گوجرانوالہ لائی گئی۔

جس کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانہ کی پولیس بے کارروائی کرتے ہو منشیات کی بھاری کھیپ لانے والے والے 3 منشیات فروش گرفتار کرتےہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے 57 کلو 500 گرام چرس، 6 کلو 250 گرام افیون، 1 عدد پسٹل 9MM اور 1 لاکھ 10ہزار روپے وٹک برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزمان میں اویس، سیف علی اور محسن شامل ہیں۔ جبکہ 1 عدد GLI ٹیوٹا کار بھی قبضہ پولیس میں ہے۔ ترجمان ضلعی پولیس گوجرانوالہ کے مطابق سی پی او محمد ایاز سلیم کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کیلئے منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے۔

سی پی او نے ایس ایچ او تھانہ کوتوالی سب انسپکٹر ادریس سندھو اور اُنکی پولیس ٹیم کے جوانوں کو اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button