انٹر نیشنلتازہ ترینجرم-وسزا

غزہ: بمباری میں مزید 50 فلسطینی شہید ،قابض اسرائیلیوں کا اونروا ملازمین پر تشدد

شہدا میں 5بچے بھی شامل،اسرائیل امداد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا :فلسطینی سفیر،اسرائیل نے بے بس ہزاروں افراد کو قتل کیا :ایمنسٹی انٹرنیشنل

غزہ: (ویب ڈیسک ) غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جار ی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 50 فلسطینی شہید جبکہ 113 زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں صبح سے جاری حملوں میں50 فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں بھی 5 بچوں کو شہید کردیا گیا۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی بربریت میں شہدا کی تعداد 52 ہزار 365 ہوگئی جبکہ 1 لاکھ 17 ہزار 905 افراد زخمی بھی ہوچکے ہیں۔دوسری جانب عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کی غزہ میں امداد کی بندش کے خلاف سماعت ہوئی جس دوران فلسطینی سفیر نے کہا کہ اسرائیل غزہ کی امداد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے۔ادھر سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم نے بھی لبنانی حکومت سے امریکہ کے ذریعے اسرائیل کو لگام دلوانےکا مطالبہ کیا ہے۔

علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے یمن میں امریکی حملوں میں شہریوں کی اموات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔قابض صہیونیوں نے اقوام متحدہ کے ادارے ’’اونروا‘‘کے ملازمین پر ظلم کی انتہا کردی ، اکتوبر 2023 سے جاری جنگ کے دوران "اونروا” کے 50 سے زائد ملازمین کو گرفتار کیا گیا، جن میں اساتذہ، ڈاکٹرز اور سماجی کارکن شامل ہیں۔ ان افراد کے ساتھ انسانیت سوز سلوک روا رکھا گیا۔انہیں نہ صرف بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا بلکہ انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا گیا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی طرف سے کی جانے والی نسل کشی کو ریکارڈ کیا ہے۔ ایمنسٹی کی عہدیدار کالمارڈ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل کا مغربی کنارے میں نسل پرستی اور غیر قانونی قبضے کا نظام بڑھتے ہوئے تشدد میں بدل گیا ہے۔

"پوری دنیا اس بات پر گواہ ہے کہ اسرائیل کس طرح مکمل طور پر بے بس ہزاروں فلسطینی مردوں اور عورتوں کو قتل کیا، پورے خاندانوں کا قتل عام کیا، گھروں، ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کو منظم انداز میں تباہ کیا”۔ عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی ترسیل روکنے کے خلاف مقدمے کی سماعت دوسرے روز بھی جاری رہی اس دوران جنوبی افریقہ کے نمائندے زین ڈانگور نے آئی سی جے کو بتایا ہے کہ غزہ میں "دنیا کی نگاہوں میں فلسطینیوں کو مظالم، جرائم، ظلم و ستم، نسل پرستی اور نسل کشی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔سعودی عرب کے نمائندے محمد سعود الناصر نے عدالت کے سامنے سخت الفاظ میں بیان دیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button