لاہور:(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی)تحریکِ انصاف کے رہنما میاں عباد فاروق کو لاہورکی کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔جیل سے رہائی کے بعد میاں عباد فاروق اپنے گھر پہنچ گئے۔
میاں عباد فاروق 9 مئی کے کیسز میں کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے،انہیں 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے پر دو سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق میاں عباد فاروق کی رہائی عدالتی فیصلے اور قانونی کارروائی کے بعد عمل میں آئی، وہ کافی عرصے سے کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے اور 9 مئی کے واقعے میں ان پر جلاؤ گھیراؤ اور اشتعال انگیزی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔
رہائی کے موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں اور ان کے اہلِ خانہ کی بڑی تعداد جیل کے باہر موجود تھی، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔تحریک انصاف کی قیادت نے میاں عباد فاروق کی رہائی کو انصاف کی فتح قرار دیا ہے۔



