لاہور (سید ظہیرنقوی /بیورو چیف) پنجاب پولیس راجن پور نے کچہ کریمنلز کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کچہ کریمنلز کی جانب سے اغوا کئے گئے مغوی شہری عنصر ڈاہا کو بحفاظت بازیاب کروا لیا ہے
۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ راجن پور پولیس کی مدعیت میں کچہ کریمنلز کیخلاف گزشتہ ماہ مقدمہ درج کیا گیا تھا اور سونمیانی پولیس نے کچہ کریمنلز کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے مغوی شہری کو بحفاظت بازیاب کروایا۔
راجن پور پولیس اور کچہ کریمنلز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کی شدید فائرنگ اور آپریشن کی وجہ سے کچہ کریمنلز مغوی کو چھوڑکر فرار ہوگئے ۔



