لاہور ( بیوروچیف/سید ظہیر نقوی) پنجاب بھر سے غیرقانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم جاری ہے، جس کے تسلسل میں صوبہ بھر سے افغانوں سمیت مزید 13ہزار 442غیر قانونی مقیم باشندوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ انخلا مہم کے دوران 13ہزار 520غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا جا چکا ہے جبکہ 78غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں ۔



