انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

سی سی ڈی،انٹرپول کی امارات میں کارروائی،3خطرناک اشتہاری گرفتار

لاہور،(بیوروچیف) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اور انٹر پول نے متحدہ عرب امارات میں کامیاب کارروائی کی ، سی سی ڈی نے قتل کے مقدمات میں مطلوب3 خطرناک اشتہاری ملزموں کو گرفتار کرلیا۔
متحدہ عرب امارات سے گرفتار ملزموں میں آفتاب افضل، ارمان گورائیہ اور محمد امین شامل ہیں سی سی ڈی پنجاب سپیشل آپریشنز سیل نے انٹر پول کی مدد سے ملزموں کو گرفتار کیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم گوجرانوالہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کو قتل کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے،آئی جی پنجاب نے خطرناک اشتہاری ملزموں کی گرفتاری کا ٹاسک سی سی ڈی کو سونپا تھا۔
سی سی ڈی نے انٹر پول سے اشتہاری ملزموں کے ریڈ نوٹس جاری کراوئے،سی سی ڈی جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button