پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

محرم الحرام میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت

ضلعی انتظامیہ،امن کمیٹیوں اور سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے،آئی جی پنجاب عثمان انور

لاہور (بیورو چیف/سید ظہیر نقوی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت محرم الحرام میں فول پروف سکیورٹی انتظامات و دیگر پیشہ وارانہ امور بارے اہم اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز اور ڈی آئی جیز سمیت سینئر افسران موجود تھے جبکہ ایڈیشنل آئی جی سائوتھ پنجاب، سی سی پی او لاہور، آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔
آئی جی پنجاب نے عیدالاضحٰی پر بہترین سکیورٹی انتظامات پر فورس کو شاباش دی اور محرم الحرام میں فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت کی کہ محرم الحرام پرامن بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ، امن کمیٹیوں، کمیونٹی رہنمائوں اور سٹیک ہولڈرز سے مشاورت یقینی بنائیں۔
محرم الحرام کے حوالے سے تمام ٹربل پوائنٹس اور تنازعات کو باہمی افہام و تفہیم سے قبل از وقت طے کر لیں۔ آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں کرائم کی شرح میں واضح کمی پر ضلعی افسران اور سی سی ڈی کی کارروائی کو سراہا۔
انہوں نے ملتان ریجن میں اے کیٹیگری کے 100 سے زائد مجرمان کی گرفتاری پر سی سی ڈی کو شاباش دی۔ آئی جی پنجاب نے کچہ کریمنلز کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لانے کا حکم بھی دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button