انٹر نیشنلتازہ ترین

ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا،کارروائی پر زیادہ سخت جواب دیں گے:امریکی وزیر دفاع

آپریشن مڈنائٹ ہیمر کے دوران 14 میسیو آرڈیننس بم ، 2 درجن سے زائد ٹام ہاک میزائل داغے، 145 امریکی طیاروں کے علاوہ آبدوزوں نے بھی حصہ لیا، 7 بی ٹو بمبار طیارے بھی شامل تھے

واشنگٹن:(ویب ڈیسک)امریکی وزیردفاع نے کہا ہے کہ ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا، ایران نے جواب دیا تو گذشتہ رات سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔

امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگسیتھ نے امریکی ایئرچیف کے ہمراہ ہمراہ بریفنگ دیتے ہوئے کہ کہ ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا ہے، اگر ایران نے جواب دیا تو گزشتہ رات سے زیادہ سخت جواب دیاجائےگا۔

انہوں نےکہا کہ ہم نے کئی بار کہا ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا، ایران نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے۔

امریکی ایئرچیف نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر ایران کی 3جوہری تنصیبات پرحملہ کیا، آپریشن مڈنائٹ ہیمر میں ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، ایرانی دفاعی نظام ہمارے طیاروں کو نہیں دیکھ پایا۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن مڈنائٹ ہیمر کے دوران ایران میں 2 مقامات پر 14 میسیو آرڈیننس بم استعمال کیے گئے، اور اصفہان تنصیبات پر 2 درجن سے زائد ٹام ہاک میزائل داغے گئے۔

امریکی ایئر چیف نے کہا کہ آپریشن مڈنائٹ ہیمر میں 145 امریکی طیاروں کے علاوہ آبدوزوں نے بھی حصہ لیا، جبکہ ایران پرحملےمیں7 بی ٹو بمبار طیارے شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا براہ راست یا پراکسی کے ذریعے حملہ برا فیصلہ ہوگا۔

خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button