پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

13سالہ ڈرائیورنے گاڑی سےموٹرسائیکل سوارکچل کر مارڈالا،5شدید زخمی

لاہور:(بیوروچیف)لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں کمسن کار ڈرائیور کی موٹرسائیکلوں کو ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔

جاں بحق نوجوان کی فائل فوٹو

پولیس حکام نے بتایا کہ افسوس ناک حادثہ شاہدرہ ٹاؤن میں پیش آیا، تیز رفتار کار ایک کمسن ڈرائیور چلا رہا تھا، جس نے 3 موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر ماری۔

پولیس کے مطابق کمسن کار ڈرائیور کی شناخت 13 سالہ حاشر کے نام سے ہوئی ہے، جسے شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا ہے۔

پولیس کے مطابق زخمی شہریوں اور لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے، ضابطے کی کارروائی کے بعد مرنے والے شہری کی لاش کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button