پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

جنید صفدرکی سکیورٹی ٹیم کے رکن کا ٹریفک چالان،مریم نوازکی اہلکاروں کو شاباش

لاہور:(بیوروچیف) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے کی سکیورٹی ٹیم کے ایک رکن کا ٹریفک پولیس نے چالان ، مریم نواز نے بیٹے کے ساتھی سکیورٹی اہلکار کا چالان کرنے والے اہلکاروں کو شاباش دی۔

جوہر ٹاؤن میں ٹریفک پولیس نے ایک شہری کو ٹریفک رولز کی وائلیشن کرتے دیکھ کر روکا تو وہ شہری چیف منسٹر مریم نواز کا بڑا بیٹا جنید صفدر نکلا،ٹریفک پولیس اہلکاروں نے اپنے طریقہ کار کو فالو کرتے ہوئے جنید صفدر کو بتایا کہ وہ رول کی وائلیشن کے مرتکب ہوئے ہیں اس لئے ان کا چالان ہو گا ٹریفک پولیس اہلکار نے نتیجہ کا کوئی خوف کئے بغیر جنید صفدر کا چالان کر دیا۔

جنید صفدر نے چالان کو خوش دلی سے قبول کیا اور وہ اسے بھرنے پر بھی رضامند ہوگئے۔ نوجوان جنید صفدر نے یہ چالان کرنے والے ٹریفک پولیس اہلکار کی تعریف کرتے ہوئے کہا، "آپ نے اپنا فرض اچھے طریقہ سے ادا کیا۔”

کچھ دیر بعد چیف منسٹر مریم نواز کا اس چالان پر ردعمل بھی آ گیا۔ مریم نواز نے بیٹے سے ایک قدم آگے بڑھ کر یہ کیا کہ چالان کرنے والے پولیس اہلکار اور پوری ڈولفن ٹیم کو شاباش دی۔

سی ایم مریم نواز نے جنید صفدر کے ساتھ سکیورٹی گاڑی کا چالان کرنے والی ڈولفن پولیس ٹیم کے انچارج شاہ زیب، اہلکاروں پرویز، حیدر اور مجاہد کو نام لے کر شاباش دی اور ان سے کہا، "آپ نے قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا.”

جنید صفدر کے ہمراہ سکیورٹی گاڑی کا ٹریفک کی خلاف ورزی پر چالان کیا گیا تھا لیکن بعض نیوز آؤٹ لیٹس نے کسی تصدیق کے بغیر اندھا دھند یہ شائع کر دی کہ جنید صفدر نے وائلیشن کی اور ان کا چالان کٹ گیا۔

بعد میں یہ کنفرم ہوا کہ وائلیشن کی وجہ سے جنید صفدر کی گاڑی کے ساتھ چلنے والی سکیورٹی گاڑی کو روکا گیا تھا اور سکیورٹی گاڑی کا ہی چالان ہوا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button