پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں

سی این این اردو کا اعزازبرقرار، بیوروکریسی میں تبادلوں کا جھکڑ،اہم نام سامنے آگئے

اسسٹنٹ کمشنر فاروق احمد،محمد عرفان، عثمان غنی ، بلاول علی ، غزالہ کنول ،ناصر شہزاد ، محمد نعیم بشیر، حسن نزیر ،محمد عابد شبیرسمیت دیگر کی تقرری وتعیناتی،نوٹیفیکیشن جاری،مزید تبادلے متوقع ہیں:اسد مرزاسینئر صحافی وتجزیہ کار

لاہور:(رپورٹ :اسدمرزا)سی این این اردوڈاٹ کام کا فوری اوربروقت خبریں عوام تک پہنچنے کا اعزاز برقرار ہے۔سینئر صحافی،تجزیہ کاروکالم نگار اسدمرزا نے دوروز قبل اپنے کالم میں خبربریک کی تھی کے یو م عاشور کے فوری بعد بیوروکریسی میں بڑے تبادلے متوقع ہیں جس پر پنجاب حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا جبکہ ابھی مزید اہم عہدوں پر اکھاڑ پچھاڑ متوقع ہے۔

پنجاب حکومت نے 50 اسسٹنٹ کمشنرزسمیت گریڈ 18 کے تین افسران کے تقرر وتبادلے کر دیئے۔

گریڈ اتھارہ کے پی اے ایس افسر نوید احمد کی خدمات پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی کے حوالے، محمد اطہر مسعود کا ڈی جی انسپکشن سے تبادلہ کر کے ڈی جی لیگل ایڈ ایجنسی لگا دیا گیا جبکہ فرید احمد کو ڈی جی انسپکشن محکمہ پراسیکیوشن تعینات کر دیا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سنبل اسسٹنٹ کمشنر راوی ٹاؤن تعینات، کیپٹن ریٹائرڈ ارشد اقبال کو اے سی بوریوالہ، ماہم وحید کواے سی ساہیوال، سرگونہ خالد سعید کواے سی کامونکی، خضر ظہورکواے سی مظفرگڑھ، حمزہ احتشام کواے سی گوجرخان ، فیصل مجید کواے سی گوجرانوالہ صدر، علی سمیرکو سیکشن آفیسر لوکل گورنمنٹ، سجاد احمد کواے سی خانپور تعینات کردیا گیا ۔

اس کے علاوہ رب دینو میتلو کو اے سی پاکپتن ، عبدالقدیرزرکورکو اے سی وزیرآباد ، روہیت کمارگنیتا کواے سی خانیوال تعینات کردیا گیا۔ طارق شبیر کواے سی راوی ٹائون لاہور سےکورس پر بھیج دیا گیا۔

شیریں گل کواے سی سرگودھا، الماس سمیع کو اے سی اٹھارہ ہزاری، سعد رحمان کو اے سی راولپنڈی کینٹ، فیصل ولید کواے دیپالپور تعینات کردیا گیا۔

طارق محمود کی خدمات ڈی جی پنجاب لینڈریکارڈ اتھارٹی کے حوالے کردی گئیں۔ عدنان عاطف کو اے سی شکرگڑھ، احسن ممتازکو اے سی وہاڑی، سعدیہ جعفر کواے سی ڈسکہ تعینات کردیا گیا۔ اس کے علاوہ محمد جلیل الرحمان خان انجم سیکشن آفیسر محکمہ جنگلات تعینات کردیا گیا ۔

محمد عابد سرور کو اے سی ہارون آباد ، محمد ریاض کو اے سی ہیڈکوارٹر سرگودھا، غزالہ یاسین کو اے سی ملکوال ، ماریہ جاوید کو اے سی ٹیکسلا، ماہم مشتاق کو اے سی ساہیوال ضلع سرگودھا تعینات کردیا گیا۔

نشتر رحمان لودھی کو اے سی منچن آباد سے کورس پر بھیج دیا گیا اس کے علاوہ عتیق اللہ کو اے سی منچن آباد، عادل عمر کو اے سی فیصل آباد سٹی، محمدشعیب بوسان کو سب رجسٹرارڈی جی خان، جام محمد اسلم کو اے سی چوک سرور شہید تعینات کردیا گیا۔ فاروق احمد قریشی کو اے سی صفدرآباد سے کورس پر بھیج دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عمران علی کو اے سی صفدر آباد، محمد اشرف صالح کو اے سی روجھان ، محمداصغر اقبال کو اے سی کہروڑ پکا ، اعجازعبدالکریم کو سیکشن آفیسر محکمہ جنگلات، محمد ظفر اقبال کو اے سی پپلاں، محمد اشرف کو جنرل اسسٹنٹ ریونیو سرگودھا، محمدعارف انجم کو اے سی کلور کہوٹ تعینات کردیا گیا۔ محمدجنید خان کو اے سی کوٹ چھٹہ سے کورس پر بھیج دیا گیا۔

طارق محمود گل کو اے سی سلانوالی سے کورس پر بھیج دیا گیا اس کے علاوہ محمدشکیب سرورکواے سی کوٹ چھٹہ، محمداکمل کو اے سی سلانوالی، ثناء اللہ کوسب رجسٹرار فیصل آباد، نعمان محمود کواے سی چوباڑہ ، جمیل احمد سیکشن آفیسر محکمہ پرائس کنٹرول، محمد احمد خان کو اے سی راجن پور، محمد حمادحامد کواے سی حاصل پور ، عمر سرورکواے سی چوآسیدن شاہ تعینات کردیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد میاں مراد حسین کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ،اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ عثمان غنی کو ڈپٹی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو ،اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن بلاول علی کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ،اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال رانا اورنگزیب کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ،اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی غزالہ کنول کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ یوتھ افئیرز، سپورٹس ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ بہاولپور غلام مرتضٰی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وہاڑی ،اسسٹنٹ کمشنر صدر گوجرانوالہ ناصر شہزاد کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ بہاولپور تعینات کردیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور محمد نعیم بشیر کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ پرائس کنٹرول،اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری حسن نزیر کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ،اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال، سرگودھا محمد عابد شبیر کو ڈپٹی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو ،
اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا سید اسد عباس کو ڈپٹی سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ ،اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا زریاب ساجد کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ہائیر ایجوکیشن تعینات کردیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button