پاکستانتازہ ترینجرم-وسزافن اور فنکار

اداکارہ حمیر ااصغر کا لاہورسے تعلق،والدہ اوروالدسابق فوجی، لاش لینے سے انکار

کراچی:(ویب ڈیسک)کراچی پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈیفینس ہاؤسنگ اتھارٹی کے علاقے میں اپنے فلیٹ پر مردہ پائی جانے والے اداکارہ حمیرا اصغر کے اہلخانہ نے ان کی لاش وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

حمیرا اصغر کی لاش منگل کو اس وقت برآمد ہوئی تھی جب عدالتی حکم پر فلیٹ خالی کروانے کے لیے پولیس ان کی رہائش گاہ پر پہنچی تھی۔

پولیس کے مطابق اداکارہ کی لاش ’کئی روز پرانی تھی‘ تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ ان کی موت کی وجہ کیا تھی۔

ایس ایس پی جنوبی مہروز علی نے بتایا کہ ’اداکارہ حمیرا علی لاہور کی رہائشی تھیں اور اتحاد کمرشل کے علاقے میں سنہ 2018 سے فلیٹ میں رہتی تھیں۔‘

انھوں نے بتایا کہ ’سنہ 2024 سے انھوں نے کرایہ دینا بند کردیا تھا جس کے خلاف مکان مالک نے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔‘

ایس ایس پی کے مطابق ’پولیس عدالت کے بیلف کے ساتھ منگل کو متعلقہ فلیٹ پر پہنچی تو دروازہ اندر سے بند تھا۔‘

’جب آہنی گیٹ اور لکڑی کا دروازہ توڑ کر پولیس اندر داخل ہوئی تو حمیرا علی کی لاش زمین پر موجود تھی جو کئی روز پرانی تھی۔‘

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا تھا کہ ’لاش کی حالت خراب تھی‘ تاہم موت کی وجہ کے بارے میں بعد میں بتایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’لاش سے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں اور خاتون کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے بعد سامنے آئے گی۔‘

کراچی میں فلاحی ادارے چھیپا کے رضاکاروں نے حمیرا کی لاش اٹھائی۔ ایمبولینس ڈرائیور زبیر بلوچ کہتے ہیں کہ انھوں نے دیکھا کہ ’سٹور روم جیسے ایک کمرے میں فرش پر قالین کے اوپر ایک عورت کی لاش پڑی ہوئی تھی جس نے نیلے رنگ کی پتلون اور اور پنک رنگ کی ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھی۔‘

ان کے مطابق ’یہ فلیٹ عمارت کے چوتھے فلور پر تھا جس میں دو سے تین کمرے تھے۔ ایک بیڈ روم تھا، گھر میں بجلی نہیں تھی۔‘

’معلوم ہوا کہ مکان مالک نے بجلی بند کرا دی تھی۔ دوسری طرف سے کھڑکیاں کھلی ہوئی تھیں۔ شاید اسی وجہ سے بدبو باہر نہیں گئی۔‘

وہ کہتے ہیں کہ ’میرے اندازے کے مطابق لاش کم از کم ایک ماہ پرانی ہوگی۔‘

جولائی 2024 میں دیے گئے انٹرویو میں حمیرا اصغر نے بتایا تھا کہ ان کا تعلق پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے ہے، ان کے دو بھائی اور دو بہنیں ہیں، وہ سب سے چھوٹی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ کا تعلق قصور جب کہ والد کشمیری ہیں اور دونوں پاک فوج میں تھے، جہاں دونوں کو آپس میں محبت ہوئی تو شادی کرلی۔

حمیرا اصغر کے مطابق والدین نے تعلیم حاصل کرنے کے لیے ان کی مدد کی، انہوں نے ایم فل تک تعلیم حاصل کی، جس کے بعد وہ کیریئر بنانے کے لیے لاہور سے کراچی منتقل ہوئیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button