پاکستان،بھارت میں زور کاجوڑ،ایشیا کپ کے میچز کی تاریخوں کا اعلان
لاہور:(سلمان حسین)ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025 کے میچز کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔
سربراہ ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ایشین ایونٹ کے شیڈول کا اعلان کیا، انہوں نے بتایا کہ ایشیا کپ 2025، 9 سے 28 ستمبر کے دوران متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلا جائے گا۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ کرکٹ کے دلچسپ مقابلوں کے منتظر ہیں، تفصیلی شیڈول کا اعلان بھی جلد کر دیا جائے گا۔
قبل ازیں، بھارتی میڈیا نے دعوی کیا کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ (بی سی سی آئی) کو ایشیا کپ کھیلنے کے لیے حکومتی اجازت مل گئی ہے، ساتھ ہی روایتی حریف پاکستان کے خلاف میچ کے لیے بھی گرین سگنل مل گیا ہے۔
دریں اثنا، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل ہوں گے، لیگ میچ کے سپر فور مرحلے اور فائنل میں پہنچنے پر بھی پاک-بھارت میچز ہو سکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ کا شیڈول آئندہ 48 گھنٹے میں جاری کیا جاسکتا ہے۔



