پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

شادی ہال پر چھاپہ، FBRٹیم کو یرغمال بنالیا گیا

کئی گھنٹے کی بات چیت کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نے ٹیم کو چھڑایا

کراچی(ویب ڈیسک )کراچی میں شادی ہال پر چھاپہ مارنے والے ایف بی آر کی ٹیم کو شادی ہال کے عملے نے یرغمال بنالیا، ایف بی آر کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچے اور بات چیت کے بعد اپنی ٹیم کو چھڑالیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ایف بی آر محمد حمزہ کے مطابق کراچی کے علاقے ڈالمیا روڈ پر قائم شادی ہال اپنی آمدنی کچھ کم دکھا رہا تھا جس کی بنیاد پر وہاں چھاپہ مارا گیا۔ جب ایف بی آر کی ٹیم وہاں پہنچی تو شادی ہال کے عملے نے انھیں یرغمال بنالیا۔ محمد حمزہ کا کہنا تھا کہ اطلاع ملتے ہی وہ بھی فوری طور پر وہاں پہنچے اور شادی ہال کے عملے سے بات چیت کی جس کے بعد ابتدائی طور پر کچھ افراد کو چھوڑ دیا گیا۔ واقعے سے متعلق پولیس حکام کو بھی آگاہ کیا گیا لیکن شادی ہال کا عملہ پولیس کو بھی کسی خاطر میں نہیں لارہا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر مکے مطابق بالآخر کئی گھنٹے کی بات چیت کے بعد تمام افسروں و ملازمین کو شادی ہال سے چھڑا لیا گیا۔ شادی ہال سے باہر نکلنے کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ ڈیپارٹمنٹل مس انڈر سٹینڈنگ ہوگئی تھی اور صبح شادی ہال کے عملے کو ایف بی آر کے دفتر طلب کرلیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button