شارجہ سبحہ ایریا AAFDAL TAREEQAکار رجسٹریشن آفس کا شاندار افتتاح
صدر ن لیگ امارات محمد غوث قادری ، چوہدری بشیر احمد شاہد ، ساجد چیمہ ، وقاص کمبو ہ ، عبد الرحمن چوہدری محمد اسامہ اور دیگر مہمانوں نے فیتہ کاٹا
شارجہ (حافظ زاہد علی)شارجہ سجہ ایریا میں ‘‘ AFDAL TAREEQAکار رجسٹریشن آفس کا افتتاح کر دیا گیا مسلم لیگ ن یو اے ای کے صدر محمد غوث قادری ، صدرن لیگ ام لقوین چوہدری بشیر احمد شاہد ، ممتاز کاروباری شخصیت ساجد چیمہ ، چوہدری وقاص کمبوہ اور دییگر مہمانوں نے فیتہ کاٹا اور افتتاحی تقریب میں چوہدری شفقت کو مبارکباد دی۔

کاررجسٹریشن کے حوالے سے لوگوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے ، چوہدری شفقت
افتتاح کے موقع پر شریک مہانوں نے کہا کہ چوہدری شفقت ممتاز پاکستانی کاروباری شخصیت ہیں اور انہوں نے اپنی انتھک محنت اور کاوش سے کاروبار کے اس شعبہ میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے صدر ن لیگ یو اے ای محمد غوث قادری ، چودھری بشیر احمد شاہد ، عبد الرحمن چودھری ، ساجد چیمہ ، وقاص کمبو ہ کا کہنا تھا کہ یو اے ای اس وقت کاروبار ی حب بن چکا ہے اور یہاں پر کاروباری ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اماراتی حکمرانوں نے کاروباری لوگوں کو جو سہولیات فراہم کی ہوئی ہیں وہ قابل قدر ہیں ۔

میزبان چوہدری شفقت نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا
چوہدری شفقت نے کار رجسٹریشن آفس کھول کر سبحہ ایریا میں گاڑیوں کے ڈاکو منٹس کے حوالے سے لوگوں کے لئے بہت آسانیاں پیدا کردی ہیں افتتاحی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کاروباری لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور چوہدری شفقت کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی نیک تمنائوں کا اظہار کیااس موقع پر چوہدری شفقت نے مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔





