پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں

اسلام آباد ایکسپریس کی3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں،25مسافر زخمی،ٹرینوں کے روٹ تبدیل

لاہور:(بیوروچیف)لاہور سے راولپنڈی جانے والی اسلام آباد ایکسپریس کو کالا شاہ کاکو کے قریب حادثہ پیش آگیا، 3بوگیاں پٹڑی سے اترنے سے 25 مسافر زخمی ہوگئے، وزیرریلوے نے رپورٹ طلب کرلی۔

لاہور سے راولپنڈی جانے والی اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں کالا شاہ کاکو کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 25 مسافر زخمی ہوگئے۔

حادثے کے بعد ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی، اور گرین لائن اور ریل کاروں سمیت متعدد ریل گاڑیاں روک دی گئیں۔

وزیرریلوے حنیف عباسی نے اسلام آباد ایکسپریس حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو آفیسر( سی ای او) ریلوے اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ( ڈی ایس) ریلوے کو جائے حادثہ پر پہنچنے کی ہدایت کردی۔

حنیف عباسی نے ریلوے کے عملے کو امدادی کاموں کو تیز کرنے اور طبی عملے کو فوراً موقع پر پہنچنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

وزیر ریلوے نے حادثے کی انکوائری کا حکم جاری کرتے ہوئے 7 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد ایکسپریس حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ریسکیو ٹیموں کو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button