انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینکاروبار

دبئی میں جشن آزادی تقریبات کا آغاز نیشنل بینک اور بلحصا ایکسچینج کے زیر اہتمام تقریب

چیئر مین پاکستان بزنس کونسل شبیر مرچنٹ اور بلحصاایکسچینچ کے عہدیداران کی خصوصی شرکت

دبئی(حافظ زاہد علی) ماہ آزادی کے دوران دس ملین ڈالرز سے زائد ریکارڈ زرمبادلہ بھیجنے کا عزم کیا گیا۔
نیشنل بنک آف پاکستان کے مارکیٹنگ ھیڈ یو اے ای راشدلاسلام نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا

https://www.youtube.com/watch?v=dsSTYNmtBBg

 

دبئی میں این بی پی اور بلحصا ایکسچینج کے زیراہتمام رنگا رنگ تقریب میں فنکاروں کے ملی نغموں پر وطن سے والہانہ محبت کے اظہار پر شرکابھی جھوم اٹھے بزنس کونسل کے چیئرمین شبیر مرچنٹ اور راشد السلام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اوور سیز پاکستانی اگست کے مہینے میں ریکارڈ ترسیلات زر بھیج کر وطن سے محبت کا عملی ثبوت پیش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا نیشنل بنک آف پاکستان محنت کشوں اس حوالے سے آگاھی دے کر شاندار خدمات سر انجام دے رھا ھے کہ لوگ قانونی طریقے سے اپنی رقوم اپنے پیاروں کو بھیجیں اورہنڈی کے قلع قمع کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
رنگا رنگ تقریب میں محنت کشوں کو بذریعہ قرعہ اندازی قیمتی تحائف تقسیم کیے گئے اور انہیں قانونی ذرائع سے زرمبادلہ بھیجنے کی آگاہی دی گئی


تقریب میں بلحصا کے جی ایم سجیو کمار اور اے جی ایم دھر میش کرشنا اور دیگر عہدیداران کے علاوہ نیشنل بنک آف پاکستان کے اسد ملک بھی موجود تھے دبئی میں منعقدہ رنگا رنگ تقریب میں شرکا کو بزریعہ قرعہ اندازی قیمتی تحائف بھی تقسیم کیے گئے اس موقع پر فنکاروں نے بھی یادگار پرفارمنس پیش کر کے حاضرین سے خوب داد تحسین وصول کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button