انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

پنجاب کے شہروں کو فیوچر سٹی کے تصور پر تعمیر و ترقی دیں گے: مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب کی جاپان میں ورلڈ ایکسپو 2025 آمد،پاکستانی پویلین کا دورہ،ستھرا پنجاب کے ورکرز کو پوری تنخواہ نہ ملنے کا نوٹس،کم از کم تنخواہ کی ادائیگی فوری یقینی بنانے کا حکم

لاہور :(سلمان حسین) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ورلڈ ایکسپو 2025 آمدپر ایکسپو ایسوسی ایشن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اکی نوکی ماناٹسو نے پرتپاک خیر مقدم کیا اور نمائش سے متعلق بریفنگ دی۔وزیر اعلیٰ نے پاکستانی پویلین کا دورہ کیا، پاکستان پویلین آنے والے پاکستانیوں اور غیر ملکی سیاحوں سے گفتگو بھی کی۔

وزیراعلی نے کہاکہ پنجاب کے شہروں کو فیوچر سٹی کے تصور پر تعمیر و ترقی دیں گے۔ وزیراعلی پنجاب نے ماحول دوست خوراک و زراعت کا سٹال (KUBOTO) بھی دیکھا۔ ایکسپو2025ء میں 150 جاپانی اور غیر ملکی کمپنیوں نے اپنے سٹال قائم کئے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب کو ”گرینڈ رنگ” (Grand Ring) کا بھی دورہ کرایا گیا، یہ دنیا کی سب سے بڑی لکڑی سے تعمیر ہونے والی منفرد عمارت ہے،جو 20 میٹر اونچی اور 61ہزار مربع میٹر پر پھیلی ہوئی ہے۔

نمائش میں ”تاریک رات میں قوس قزح” کے عنوان سے واٹر اینڈ لائٹ شو بھی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ستھرا پنجاب کے ورکرز کو تنخواہیں دلا دیں۔

وزیراعلی نے ستھرا پنجاب کے ورکرز کو پوری تنخواہ نہ ملنے کا نوٹس لے لیا، ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار کیااور ستھرا پنجاب کے ورکرز کو کم تنخواہیں دینے پر کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری کردی، ستھرا پنجاب کے کنٹریکٹرز کو ہر شہر میں کم از کم تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم دیاہے۔

دریں اثنا مریم نواز شریف نے رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار کیاہے، وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیااور کمشنر بہاولپور سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مریم نوازشریف نے کہاکہ مین ہول میں گر کر کمسن بچی کا جاں بحق ہونا انتہائی تکلیف دہ امر ہے۔معصوم بچی کی موت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button