لاہور،(بیوروچیف)پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت کم کی گئی ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت پرانے نرخ پر برقرار ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی گئی، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 269 روپے 99 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی۔
پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔



